Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال15ویں روزجاری، اسپتال میں داخل

    احمد آباد-  - - -گجرات کے پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل نے اپنے طبقے کے لوگوں کیلئے ریزرویشن اور کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے مطالبے پر اپنا غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتا کے بعد اسپتال میں داخل کرادیئے گئے جہاں انہوں نے 15وین روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔لوک تانترک جنتا دل کے رہنما شرد یادو ، ڈی ایم کے کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر اے راجا نے اسپتال پہنچ کر ہاردک سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔واضح ہو کہ ہاردک پٹیل نے 25اگست سے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے جس سے ان کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے جمعہ کو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ہاردک نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ شرد یادو جی مجھ سے ملاقات کرنے اسپتال آئے اور انہوں نے سماجی ناانصافیاں اور کسانوں کے حقوق کیلئے میری جدوجہد کی تائید و حمایت کی۔پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی کیلئے طاقت کی ضرورت ہے اسلئے انہیں کھانا پینا شروع کردینا چاہئے۔ ہاردک کے حامیوں نے انہیں پہلے سولا سول اسپتال میں داخل کرایا تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں نجی اسپتال ایس جی وی پی ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون نے اعضاء عطیہ کرکے4مریضوں کی جان بچالی

شیئر: