Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کی مجلس عاملہ نے ’’اجے بھارت، اٹل بی جے پی ‘‘کا نعرہ بلند کردیا

    نئی دہلی - - - - - بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کی کلیدی قدروں اور ملک کی ترقی اور بی جے پی کے دور اقتدار میں ترقی کے تئیں   پارٹی کے پابند عہدرہنے  کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایک نئے نعرے’’اجے بھارت،اٹل بی جے پی‘‘کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019کے پارلیمانی انتخابات کا بگل بجادیا۔ پارٹی صدر امیت شاہ نے ہفتہ کو اگر 2019میں 2014سے زیادہ شاندار کامیابی حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ اجلاس کا افتتاح کیا تو اختتامی خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی 2019کے عام انتخابات سوا100 کروڑ لوگوں کے اعتمادکی بدولت جیتنے کا دعویٰ کیا۔وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ اقتدار  غرور یا گھمنڈ کرنے  کے  یا محض کرسی پر براجمان ہونے کیلئے نہیں بلکہ عوامی مفاد کیلئے کام کرنے کا آلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  جمہوریت میں حزب اختلاف بہت ہی اہم ہوتی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ جوپارٹی حکمرانی میں ناکام ہو گئی ہے وہ اپوزیشن کی حیثیت سے  بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صحیح مسائل نہیں اٹھا پا رہی  ۔ اسکے لیڈران  مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اسی جھوٹ کو دہرا رہے ہیں۔ یوں تو ہمیں جھوٹ سے لڑنا نہیں آتا لیکن اب ہمیں جھوٹ کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے اس لیے  ہمیں حقائق کی بنیاد پر کانگریس کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا  پڑے گا۔
مزید پڑھیں:- -  - -اضلاع اور ماتحت عدالتوں کے کیمپس وین سے منسلک ہونگے

شیئر: