Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان ، خود کش دھماکہ ،15 افراد ہلاک

کابل۔۔۔افغانستان میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں  پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔عینی شائدین نے بتایا کہ صوبہ  ننگر ہار میں  جلال آباد طور خم روڈ پر ایک خود کش حملہ آور نے مظاہرین میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا  جسکے نتیجے میں  پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے  کیونکہ یہ  دھماکہ انتہائی زور دار تھا ۔ دریں اثنا صوبائی حکومتی ترجمان  عطااللہ خوگیانی نے بھی  دھماکے کی تصدیق کی ہے  تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

شیئر: