Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ماسکو۔۔۔روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ۔ ووسٹوک 2018 نامی جنگی مشقیں سائبیریا کے جنوبی حصے میں کی جائیں گی جس میں چین اور منگولیا کے فوجی دستوں سمیت 3 لاکھ فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگی مشقوں میں 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی ووسٹوک مشقوں کا جائزہ لیں گے۔ روسی وزیر دفاع سرگوئے شوئگے کا کہنا ہے کہ تین لاکھ فوجی، 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار جہاز اور 80 جنگی بیڑے مشقوں کا حصہ ہوں گے، اس تمام کا مقصد کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔یاد رہے کہ روس نے اس سے قبل ووسٹوک 2014 کے نام سے فوجی مشقیں کی تھیں جس میں ایک لاکھ 55 ہزار اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔

شیئر: