Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا نے فلسطینی مشن بند کرنے کی تصدیق کر دی

واشنگٹن ۔۔۔ امریکا نے فلسطینی مشن بند کرنے کی تصدیق کر دی۔ امریکی دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن میں قائم فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔واشنگٹن میں دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ایل او کو ایسے اقدامات کے لیے دفتر بنانے کی اجازت دی گئی تھی جن کا مقصد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان دیرپا اور مکمل امن قائم کرنا ہو تاہم پی ایل او اسرائیل کے ساتھ براہ راست اور با معنی مذاکرات کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی جس کی وجہ سے یہ مشن بند کیا جا رہا ہے۔

شیئر: