Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

 
دبئی:پاکستانی کرکٹ ٹیم 12ویں ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کر دیا گیا، ایونٹ 15ستمبرکو شروع ہو گا۔ کوچنگ اسٹاف سمیت 16 کھلاڑی کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی پہنچی۔ قومی اسکواڈ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے امارات روانہ ہوگیا۔ ایشیا کپ میں ہانگ کانگ سمیت 6 ٹیمیں شامل ہےں۔ پاکستان کا پہلا مقابلہ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم آج آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ۔ پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہند کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز  " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: