Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”اونروا“ کے خاتمے کی کوشش قابل مذمت ہے، عرب وزرائے خارجہ

قاہرہ ...عرب وزرائے خارجہ نے 150ویں اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد اور روزگار کیلئے قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی” اونروا “کا کردار محدود کرنے یا اسے ختم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ اسرائل اونروا کے خلاف منصوبہ بند طریقے سے مہم چلائے ہوئے ہے۔ امریکہ سمیت کوئی بھی ملک اونروا کے خلاف کوئی اقدام کریگا، اسکے سنگین نتائج مرتب ہونگے۔ امریکہ اونروا کی امداد بند کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ عرب وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اونروا کا کردار برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ عرب وزرائے خارجہ نے یہودی ریاست کے قیام سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
 

شیئر: