ریاض.... سعودی عربین ائیرلائنز السعودیہ کے ماتحت ”ادیل“فضائی کمپنی نے پہلی بار سعودی ائیرہوسٹس کی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ کمپنی نے منگل کو اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ اسے جدہ میں 20سعودی ائیرہوسٹس مطلوب ہیں۔ مکمل ڈیوٹی دینا ہو گی۔ امیدوار خاتون کی عمر 23تا 30برس ہو، ڈپلومہ یافتہ ہو، درخواست دینے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2018ءمقرر کر دی گئی۔