Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 23 اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے ایکس 23 اسمارٹ فون کو لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.41 انچ سپر ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ کی شکل کا نوچ دیا گیا ہے اور اس میں 12 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے کو رکھا گیا ہے اسی نوچ میں فیشل ریکوگنیشن کے لیے آئی آر اسکینر بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ویوو ایکس 23 میں اسنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ ، ایٹ کور پروسیسر اور 8 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 12 میگا پکسل کا ریگولر کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہیں۔ اسمارٹ فون میں 128 جی بی ان بلٹ اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ بھی شامل ہے ۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔فون کو جامنی سرخ اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 440 یورو ہے۔ فون کی شپنگ 14 ستمبر سے شروع ہوگی۔

شیئر: