ماسکو ۔۔۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین نے کہا ہے کہ روس اور چین کی حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی شہر وِلادی وواسٹوک میں منعقد ہونے والے ایسٹرن اکنامک فورم میں اپنے چینی ہم منصب شی جِن پِنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فریقین نے باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں کا استعمال بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پوٹین کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب عالمی مارکیٹ میں خطرات موجود ہیں، اس فیصلے سے بینکوں کی اُن خدمات کو استحکام حاصل ہو گا جو درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے فراہم کی جاتی ہیں۔