جلا ل آباد۔۔۔افغان صوبہ ننگر ہار میں مظاہرین پر ہونے والے خودکش حملہ میں مرنے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ۔بدھ کو عالمی میڈیا نے صوبائی گورنر عطاء اللہ خو گیانی کے حوالہ سے بتایا کہ دھماکہ سے165 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ ننگر ہار کے محکمہ صحت نے اموات کی تصدیق کردی ہے ۔تاحال کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ۔