Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں، طالبان

برلن۔۔۔ طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور مرحلے کے لیے رضامندی کا عندیہ دیا ہے۔ طالبان قیادت نے اس بارے میںبتایا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لئے تیار ہیں ۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دوسرے مذاکراتی دور میں قیدیوں کے تبادلے یا رہائی کے ساتھ ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں رواں برس جولائی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا ایک دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہو چکا ہے۔

شیئر: