Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:بنگلہ دیش قونصلیٹ کے زیر اہتمام اکنامک فورم 2018

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
دبئی کے مقامی ہوٹل میں بنگلہ دیش قونصلیٹ کے زیر اہتمام بنگلہ دیش اکنامک فورم 2018کا اجلاس منعقد ہوا جس مین سفیر بنگلہ دیش محمد عمران،کمرشل قونصلر ڈاکٹر رفیق احمد،انڈین بزنس لیڈر فورم سدھیش اگر وال،ڈاکٹر محمد علی رضا خان پرنسپل وائلڈ لائف دبئی سفاری، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر الحر مین پرفیو مز گروپ محمد مہتاب الرحمن ناصر، ایم ڈی پی ایف گلوبل ڈویلپمنٹ ناصر رضا خان، اسٹنٹ پروفیسر ولونگنگ یونیورسٹی دبئی ڈاکٹر زینت رضا خان ، ایم ڈی قمر القرین، ٹریڈنگ اور فیشن ڈیزائنر محترمہ گلشن آرا، سی ای او پین ایشا،میڈیا سیف الرحمن ، نجینئر معظم حسین ‘ڈاکٹر عبدالحق ‘ایس اے مرشد ‘فیصل واحد نیہ اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں سرمایہ کاروں کو میسر سہولیات اور ساز گار حالات سے پورا فائدہ اٹھانا چاہےے۔مختصر عرصے میںبنگلہ دیش نے ترقی کی ہے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر ممالک سے بہتر تعلقات کو سراہا اور یہاں پر مقیم بنگلہ دیشیوں کو قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے ملک و قوم کے وقار کو بہتر بنانے کی گزارشات بھی کی گئیں۔ 
 
 

شیئر: