Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنازعات اور موسمیاتی شدت سے دنیابھر میں بھوک بڑھ رہی ہے

نیویارک ۔۔۔اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ موسمیاتی شدت کے باعث دنیا بھر میں بھوک بڑھ رہی ہے ۔ اقوام متحدہ کے اہم اداروں کی سالانہ رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ تنازعات اور موسمیاتی شدت کے باعث دنیا بھر میں مسلسل 3 سالوں سے بھوک بڑھ ر ہی ہے  جس کے باعث  2030 ء تک بھوک سے دنیا کو نجات دلانے کی کوششیں بھی شدید خطرے سے دوچارہورہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 2017 میں خوراک سے محرومی کا شکار افراد کی تعداد بڑھ کر82 کروڑ 10 لاکھ ہو گئی جو 2016 ء میں  80کروڑ 40 لاکھ تھی ۔ یہ رپورٹ جاری کرنے والے اقوام متحدہ کے اداروں میں عالمی ادارہ برائے خوراک وزراعت، زرعی ترقی کا بین الاقوامی ادارہ، ورلڈ فوڈ پروگرام ، یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت شامل ہیں ۔

شیئر: