Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1440ھ خیر و برکت کا سال

سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
نیا سال 1440ھ شروع ہوگیا۔ ہر سطح پر آرزوئیں او رامیدیں اس سال سے وابستہ کی جارہی ہیں۔ امید ہے کہ سعودی عرب امسال امن و استحکام کی خاطر مقررہ اہداف کے حصول اورہر سطح پرکامیابی کے جھنڈے گاڑھنے میں کامیاب رہیگا۔ 
نئے ہجری سال کے دوران سعودی عرب اسلامی دنیا اور عرب ممالک کے حوالے سے بڑی امیدیں اور آرزوئیں ہیں۔ امید ہے کہ وہ بحران جو برسہا برس سے معلق پڑے ہوئے ہیں امسال حل ہوجائیں گے۔ ایسے عالمی بحران جن کے اثرات مسلم ممالک پر پڑ رہے ہیں انکی گتھیاں بھی امسال سلجھ جائیں گی۔ بعض ممالک اور عسکری گروہ مخالف طاقتوں کے فلک میں گردش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ اس آفت سے بھی امسال چھٹکارا حاصل ہوجائیگا۔ عرب دنیا کے وسائل اپنے وقا ر کی سربلندی کیلئے وقف ہونگے۔ ہمارے قائدین نے عوام کی خوشحالی کو اپنا اسٹراٹیجک ہدف مقرر کیاہے۔ امید ہے کہ محدود وقت میں لامحدود اہداف پورے ہونگے۔ عرب اور مسلم ممالک اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ، ہموطنوں کے عزم ، حوصلے اور حب الوطنی کی بدولت رکاوٹوں اور دشواریوں کو سر کرنے میں کامیاب ہونگے۔ اللہ تعالیٰ 1440ھ کو ہم سب کیلئے خیر و برکت اور عزت و سربلندی کا سال بنائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: