Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد آباد میں پورے خاندان نے خود کشی کرلی؟

احمد آباد۔۔۔۔احمد آباد کے نروڈا میں واقع فلیٹ میں کنال ترویدی ، ان کی اہلیہ کویتا اور بیٹی کی لاش پائی گئی جبکہ کنال کی ماں بیہوشی کی حالت میں ہیں۔گجرات کے احمد آباد میں دہلی کے براڑی سانحہ کی طرح گھر کے سربراہ 45سالہ کنال نے پھانسی لگالی جبکہ بیوی کویتا اور بیٹی شرین کی لاش گھر سے برآمد کی گئی جبکہ ماںکی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 24گھنٹے سے کنال کے گھرکا دروازہ بندتھا، رشتے داروں نے فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا جس پر رشتے دار پولیس کے ہمراہ مکان پرپہنچے۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی سب کے ہوش اڑ گئے۔ اندر کنال پھانسی پر لٹک رہا تھا جبکہ بیوی فرش پر اور بیٹی بستر پر مردہ پڑی ہوئی تھی۔ چھان بین کے دوران پولیس کو سوسائڈ نوٹ ملا جس میں تحریر تھا ’’ممی! آپ مجھے کبھی بھی سمجھ نہیں پائیں، میں نے کئی بار اس سیاہ قوت کے بارے میں بتایا تھا مگر آپ نے کبھی اس پر یقین نہیں کیا اور شراب کو اس کی وجہ بتائی‘‘۔سوسائڈ نوٹ میں یہ بھی تحریر ہے کہ وہ کبھی بھی خود کشی نہیں کرسکتے لیکن سیاہ طاقت کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں۔ جگنیش بھا ئی! یہ آپ کی جواب دہی ہے، شیر الوداع کہہ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بجنور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،6افراد ہلاک

شیئر: