Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاردک پٹیل نے 18ویں دن بھوک ہڑتال ختم کردی

    احمد آباد- -  - -گجرات کے پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل نے حکومت سے اپنے طبقے کیلئے ریزرویشن اور کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے مطالبے پر18دنوں سے جاری بھوک ہڑتال آج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ہاردک 25اگست سے اپنے مکان پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ پاٹیدار برادری کے رہنما سی کے پٹیل ، نریش پٹیل ، جے رام پٹیل نے اپنے رہنما کو لیمو پانی اور ناریل کا پانی پلاکر بھوک ہڑتال ختم کرائی۔انہوں نے بھوک ہڑتال کی دوران اپنے معاونین کا شکریہ ادا کیا جو ان کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ہاردک نے دعویٰ کیا کہ بھوک ہڑتال سے معاشرے میں اتحاد و استحکام پیدا ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - - -میہل چوکسی نے خود کوبے قصوربتایا،وڈیو وائرل

شیئر: