سلمان خان کیخلاف بہار عدالت نے دیامقدمہ درج کرنے کا حکم
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔۔بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر سے مشکلوں میں گھرتے نظر آ رہے ہیں۔ مظفر پور کی سی جے ایم عدالت میں سلمان خان کے خلاف کیس درج داخل کیا گیا۔ پورا معاملہ ان کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم’’ لو راتری ‘‘سے متعلق ہے جس پر سلمان خان کے خلاف وکیل سدھیر اوجھا نے کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ لو راتری کی ٹیم پر فرقہ وارانہ ماحول برپا کرنے کا الزام ہے۔ اس کیس میں سلمان خان ، فلم کے مرکزی اداکار آیوش شرما ، وریناحسین، انشمان جھا ، رام کپور سمیت 76 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔واضح ہو کہ اس سے قبل بھی فلم کے نام پرکافی ہنگامہ کیاجا چکا ہے۔ " لو راتری" پروشوہندوپریشد نے کہا کہ اس فلم سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اسلئے اس کی نمائش نہیں ہونے دی جائیگی۔گجرات کے پس منظر پر مبنی اس فلم میں ایک جوڑے کی محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے جن کا پیار نو راتری کے دوران پروان چڑھتا ہے۔ فلم میں آیوش شرما اور ورینا حسین نے اہم کردار ادا کیا۔