Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں خودکشی کرنیوالی خواتین میں 37فیصد ہندوستانی

نئی دہلی۔۔۔۔دنیا میں خودکشی کرنیوالی خواتین کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق 10خواتین میں سے ہر چوتھی ہندوستانی ہیں۔لانسیٹ پبلک ہیلتھ جرنل میں شائع خبر کے مطابق دنیا میں خودکشی کرنیوالی  37فیصد ہندوستانی خواتین ہیں۔2016ء میں ہندوستان میں مرنے کے اسباب میں نواںسب سے اہم سبب خودکشی ریکارڈ کیا گیا۔ جائزے کے مطابق 1990ء میں ہندمیں ایک لاکھ64ہزار404افراد نے خود کشی کی تھی ،2016میں یہ تعداد بڑھ کر 2 لاکھ30ہزار314تک پہنچ گئی۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں عمردراز افراد کی خودکشی کی تعداد میں گزشتہ 25برسوں کے دوران اضافہ ہوا۔جائزہ نگاروں میں شامل معروف مصنف راکھی دندونا نے بتایا کہ ہندمیں خود کشی کرنیوالی زیادہ تر شادی شدہ خواتین ہیں۔ اس کی اہم وجہ شادی شدہ زندگی کے طور طریقے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو اپنی اہمیت اور پراعتماد زندگی گزارنے کا موقع نہیں مل پاتا۔ ہندوستانی خواتین سماجی امیدوں ، معاشی انحصاری اور کئی معاملات میں جلد شادی ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل میں گھر جاتی ہیں۔ذہنی صحت اور سہولتوں کے فقدان خواتین کی خودکشی کے اہم اسباب ہیں لہذا ان میں بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بریلی : بیٹے کی چاہت میں باپ نے معصوم بیٹی کو چھت سے پھینک دیا

 

شیئر: