Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سطح پر نافذ ہوگا آبی منصوبہ

ادے پور۔۔۔۔۔۔راجستھان کے اہم آبی منصوبہ کی مسلسل کامیابی اور زیر زمین آبی سطح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت اسے قومی سطح پر نافذکرنے پر غور کر رہی ہے۔راجستھان ریور واٹر بیسن اتھارٹی کے صدر شری رام ویدیرے نے آج اس منصوبہ کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کی پہل پر گزشتہ 3 سال سے چلائی جانے والی اس اسکیم سے راجستھان کے دور افتادہ علاقوں میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں کافی کامیابی ملی ہے۔واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں مدھیہ پردیش میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے چلنے والے منصوبہ ’’بھاونتر‘‘کو قومی سطح پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔آبی منصوبے کے نفاذ سے کسانوں اور علاقے کے لوگوں کوراحت ملے گی اور پانی کی قلت دور ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -انگلش کی پابندی ختم، ہندی یا ہنگلش کے ذریعے ڈاکٹر بن سکتے ہیں

شیئر: