کراچی میں ریلوے کی زمین بیچ کر قرضہ ختم کیا جا سکتا ہے‘ عمران خان
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر ہمیشہ حکمران طبقے نے غریب کے پیسے پر عیاشی کی ہے تاہم اب عالمی قرضوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں خطاب کے دوران عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے۔ سابق حکمرانوں نے اپنے خاندانوں کو فائدہ پہنچایا اور عام شہری کو سہولیات سے محروم رکھا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے اقدامات کرے گی۔ 65 سال سے زائد کے عمر کے افراد کے لیے کرایہ آدھا کر دیا گیا ہے ۔ کراچی میں ریلوے کی زمین بیچ کر قرضہ ختم کیا جا سکتا ہے۔