Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کرکٹ کپ: تمام کپتان جیت کیلئے پرعزم

 
دبئی:ایشیا کرکٹ کپ میں شریک 6 ٹیموں کے کپتانوں نے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔  ہند کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں لیکن پاکستان کےخلاف میچ کا انتظار ہے اور اس کےلئے پرجوش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے ،اچھا پرفارم کریں گے۔ اچھا ہوتا طویل دورہ انگلینڈ کے بعد گھر جاتے اور تھوڑے آرام کے بعد آتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے آئے ہیں۔ ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلیں گے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم اور تیاری بہت اچھی ہے۔ورلڈ کپ کیلئے سفر جاری ہے۔ فی الحال فوکس ایشیاکپ پر ہے۔وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن شاندار ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کے وقت ٹیم ینگ تھی لیکن اب تجربات سے گزرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی، شاداب خان، فخر زمان کی پرفارمنس میں دن بدن بہتری آئی ہے۔وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ماضی کی بات بھول چکے۔ اب فوکس اچھا کھیلنے پر ہے، کوئی بھی ٹیم کسی سے کم نہیں۔کانٹے دار مقابلے دیکھنے کوملیں گے۔ بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی وقت ہے۔ساری توجہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی پر مرکوز ہے۔ہانگ کانگ اور افغانستان کے کپتانوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
کھیلوں کی مزیدخبریں پڑھنے کیلئے "اردونیوز اسپورٹس"گروپ جوائن کریں
 

شیئر: