بیگم کلثوم نواز کو جاتی امراءمیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر بے شمار ٹویٹر صارفین نے انکے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔
چوہدری شہریار کہتے ہیں: وہ جمہوریت کیلئے باعث فخر تھیں۔
ذیشان ملک کا ٹویٹ ہے: اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آپ کے درجات بلند فرمائے۔ مادر ِجمہوریت الوداع۔
نام کے بغیر ایک ٹویٹ ہے :شریف خاندان کو ذاتی طور پر پسند نہیں کرتا لیکن کلثوم نواز کا احترام کرتا ہوں ۔وہ اچھی خاتون تھیں۔ انکے ساتھ کوئی تنازعات بھی نہیں تھے۔
خواجہ شہریار کہتے ہیں :جمہوریت کیلئے انکی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
عمر کہتے ہیں: باﺅ جی! ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ ہم نواز شریف کو پسند کرتے ہیں۔
فرخ کہتے ہیں :کسی خاتون کی اہمیت اس امر سے نہیں ناپی جاتی کہ اس نے کتنی مصیبتیں جھیلیں بلکہ اس سے ناپی جاتی ہیں کہ اس نے ان مصیبتوں کو کیسے اپنے سے دور کیا اور انکے اثرات قبول نہیں کئے۔
حسن لاشاری کا ٹویٹ ہے: کلمہ شہادت کے بجائے لوگ مادرِجمہوریت الوداع کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ان نعروں سے بیگم صاحبہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انکی مغفرت کی دعا کی جائے۔ دنیا چھوڑنے والوں پر اللہ کی رحمت ہو۔