منوہر پاریکر شدید علیل، وزارت اعلیٰ عارضی طو رپر چھوڑدینگے
پناجی، گوا ...گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے جو گزشتہ 7ماہ سے علیل ہیں خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ عارضی طور پر اپنی وزارت اعلیٰ کسی اور کے سپرد کردیں گے۔ امریکہ میں ایک ہفتے کے علاج کے بعد وہ 6ستمبر کو وطن واپس آئے ہیں۔ انہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر مزید میڈیکل ٹیسٹ کیلئے انہیں دہلی کے ایمز اسپتال میں داخل کیا جائیگا۔ ہفتہ کی دوپہر وہ چارٹر طیارے سے گوا سے دہلی لیجائے جائیں گے۔ ایم جی پی کے دھاوا لیکر عارضی وزیراعلیٰ ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی کے صدر امیت شا نے جمعہ کو گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر سے صوبے کے عارضی متبادل وزیراعلیٰ کے بارے میں گفتگو کی تھی۔