Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کو بااختیار بنائیں گے،عمران خان

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کسی بھی حکومت کی بہترین شکل عوام کا با اختیار ہونا ہے۔تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔خیبرپختونخوا کے تجربے کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو فعال بنائیں گے۔ہفتہ کووزیراعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس ہوا ۔عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام با اختیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے فیصلے خود کرے۔یہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام لوکل گورنمنٹ کے استحکام کی صورت میں ہی بااختیار ہو سکتے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائے گا۔

شیئر: