یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں یوکرینی اور امریکی وفد کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو ہوگا۔‘
مذاکرات میں کیف اور ماسکو کے مابین جزوی جنگ بندی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
روس کا یوکرین کے ’انفراسٹرکچر‘ پر حملے روکنے کا اعلانNode ID: 887348
العربیہ کے مطابق یوکرینی صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ’ ان کا ملک سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات کے ذریعے روس کے ساتھ جزوی جنگ بندی کا خواہاں ہے۔‘
یاد رہے کہ یوکرینی صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قیام امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مثالی قرار دیا تھا۔
علاوہ ازیں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے پیشگوئی کی تھی کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی معاہدہ چند ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔
سٹیو وٹکوف نے بلومبرگ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ پیر کو ٹیکنیکل ٹیمیں سعودی عرب جائیں گی۔ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تکنیکی مذاکرات پیر سے شروع گے۔‘
سعودی عرب سفارتی حل کی حمایت کرتے ہوئے گزشتہ تین برسوں میں متعدد بار مذاکرات میں مدد فراہم کر چکا ہے اور استحکام کے فروغ اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔