Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیشا اور ریتک سے متعلق خبریں افواہ ہیں، ٹائیگر شروف

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اداکارہ دیشا پتانی کے ریتک روشن کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کے حوالے سے خبروں کو افواہیں قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے مذکورہ خبروں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں اور کچھ نہیں ۔ایسی افواہیں شوبز کا حصہ ہوتی ہیں۔ اگر آپ کیمرے کی چکاچوند میں آگئے تو پھر آپ ایسی افواہوں کے لئے آسان ہدف بن جاتے ہیں۔ صرف ریتک روشن نہیں بلکہ ہر اسٹار کو ایسی افواہوں کا سامنا رہتا ہے ۔دونوں اداکار بہت اچھے انسان ہیں۔وہ دونوں ایسے بالکل نہیں۔ ٹائیگر شروف فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ،2“ میں دکھائی دیں گے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں