فریزر میں رکھی خوراک ایک ماہ سے زیادہ قابل استعمال نہیں رہتی
سڈنی.... آسٹریلیا کی ممتاز ماہر غذائیت ڈاکٹر جونا میکملن نے صحت اور غذائیت کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فریزر میں رکھی ہوئی خوراک ایک ماہ سے زیادہ قابل استعمال نہیں رہتی تاہم انکا یہ بھی کہناہے کہ ایک مہینے تک اگر فریز میں کوئی چیز رکھی جائے تو وہ خراب نہیں ہوتیں اور اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر جونا کا یہ بھی کہناہے کہ بہت سے لوگ جن میں پڑھے لکھے افراد بھی شامل ہیں صحیح معنوں میں یہ نہیں جانتے کہ یہ چیزیں فریز کی جائیں تو اسکا طریقہ کار کیا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی اشیاءکو زیادہ سے زیادہ دنوں تک قابل استعمال رکھنے کیلئے انہیں منجمد کرنے کا طریقہ بہت پرانا ہے کیونکہ اس طرح ان اشیاءکی حفاظت کیلئے پریزرویٹو استعمال کی ضرور ت نہیں رہتی مگر ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد اس میں خرابی شروع ہوجاتی ہے مگر آج کا زمانہ ایسا ہے کہ اگر انسان کو واقعی اپنی صحت عزیز ہے تو وہ تازہ خورا ک ہی کا استعمال کرے اور منجمد اور ٹھنڈی اشیاءکو فریزر کی جاتی ہیں استعمال نہ کرے یا اسکا استعمال بیحد کم کردے۔