عامرلیاقت کو اسٹیٹ گیسٹ ہاوس جانے سے روکدیا گیا
کراچی .. وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد پر تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس جانے سے روک دیا۔ عامر لیاقت کافی دیر تک دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی جس پر مایوس ہوکر واپس چلے گئے۔ عامر لیاقت عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تھے۔صحافیوں کے سوال پر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے گیسٹ ہاوس میں جانے سے روکا نہیں گیا بلکہ وقت سے پہلے آگیا ہوں۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں داخلے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ اسے فالو کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مجھے کوئی تحفظات نہیں، اس بارے میں پارٹی قیادت فیصلہ کرگی۔ عمران خان کے دورہ کراچی میں تاخیر سے متعلق سوال پر عامر لیاقت نے کہا دیر آید درست آید۔