Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن یحییٰ کے قاتل صدام تھے، خالد نزار

الجزائر ...الجزائر کے سابق وزیر دفاع میجر جنرل خالد نزار نے الزام لگایا ہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین ہی نے الجزائر کے سابق وزیر خارجہ محمد الصدیق بن یحییٰ اور الجزائر کی دیگر 3شخصیات کو طیارہ حادثے میں ہلاک کرایا تھا۔ طیارہ حادثہ 3مئی 1982ءکو پیش آیا تھا۔ سابق صدر شازلی بن جدید نے اس واقعہ پر پردہ ڈال دیا تھا۔ خالد نزار نے یہ الزام اپنی زندگی سے متعلق یادداشتوں کی دوسری جلد میں جو آئندہ ماہ جاری ہوگی ،تحریر کیا ہے۔
 

شیئر: