Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے الحدیدہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی

عدن ..... حوثی باغیوں نے الحدیدہ کمشنری میں ٹیلی کمیونیکیشن سروس بند کر دی ۔ انٹرنیٹ بند کئے جانے سے اہل علاقہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق ایرا ن نواز حوثی باغیوں کی جانب سے الحدیدہ کمشنری کے متعدد علاقوں میں ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کی سہولت سے شہریوں کو محروم کر دیا ۔ باغیوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے کیبلز کاٹ دیئے جس سے سروس معطل ہو گئی اور اہل علاقہ دنیا بھر سے کٹ کر رہ گئے ۔ اس ضمن میں الحدیدہ سے تعلق رکھنے والے یمنی شہری جو دیگر علاقوں یا ممالک میں مقیم ہیں کا کہناہے کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کاٹ دینے سے انہیں اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنا انتہائی دشوارہو گیا اب انکے بارے میں معلو م ہی نہیں ہو رہا کہ ان کی کیا حالت ہے ۔ یمنیوں کا کہنا تھا کہ حوثیو ں کی ظالمانہ کارروائیوں کے سبب اہل حدیدہ سخت مشکلا ت میں مبتلا ہیں ۔

شیئر: