Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالملک الحوثی نے جانشین تعینات کردیا

صنعاء .... صنعاءکے باخبر ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ عبدالملک الحوثی نے اپنی موت یا ہلاکت کی صورت میں اپنا جانشین اپنے چچا عبدالکریم الحوثی کو مقرر کردیا۔ عبدالملک الحوثی باغی گروپ کے قائد اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے اپنے چچا کو صنعاءاور یمن کے دیگر صوبوں میں جماعتی امور تفویض کردیئے۔اپنے چچا زاد محمد علی الحوثی کو بعض سطحی نوعیت کے اختیارات سپرد کئے ہیں۔

شیئر: