Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے: بیواﺅں کو پنشن کی ادائیگی شروع

لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے بیواﺅں کے زیر التوا پنشن کے مقدمات مکمل کرنے کے بعد واجبات کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ریلوے حکام نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل ہی پنشن کے کاغذات اور دیگر تمام واجبات مکمل کریں۔ ذرائع کے مطابق محکمے میں ڈویژنل دفاتر میں اس حوالے سے باقاعدہ سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں ڈی ایس آفس میں اکاﺅنٹ آفیسر، ایف اینڈ سی او یا پھر وزارت ریلوے میں رکن فنانس کو درخواست کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو اپنا رابطہ نمبر لکھنا ضروری ہوگا۔
 

شیئر: