راجستھان میں روڈویز ملازمین کی ہڑتال،5ہزار بسیں بند
راجستھان۔۔۔۔راجستھان میں روڈویز کے تقریباً4ہزار716 ملازمین نے ہڑتال شروع کردی۔ہڑتال ملازمین کی حمایت میں جے پور کے بس ملازمین بھی شامل ہوگئے جس کی وجہ سے 5ہزاربسیں بند ہوگئیں۔روڈویز ملازمین کی ہڑتال سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ یونس خان اور روڈویز ملازمین کے مابین بات چیت ہوئی لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات پر ہڑتال کرنیوالے روڈویز ملازمین کی ریاستی ملازمین تنظیم نے بھی حمایت کا اعلان کیا۔اتوار کو ملازمین اور وزیر ٹرانسپورٹ کے مابین مذاکرات ناکام ہونے کے بعدپیر سے تقریباً10لاکھ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مظاہرہ کرنیوالے راجستھان ٹرانسپورٹ ملازمین فیڈریشن کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے بعض ملازمین کی حالت خراب ہوگئی تھی جنہیں فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر بات چیت کامیاب نہیں ہوتی اور مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو چکا جام ہڑتال شروع کی جائیگی۔