Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب40 ٹرینوں میں کم قیمت پر سفر کرسکتے ہیں

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی ٹرینوں کے کرایوں میں جلد ہی ترمیم کا امکان ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے فیصلے کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ترمیم شدہ اسکیم میں سے غیر مقبول پریمیم ٹرینوں کی اسکیمیں ہٹا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ریلوے  مسافروں کو راغب کرنے کیلئے 40 ٹرینوں میںیہ نظام نافذ کریگاجبکہ 102 ٹرینوں میں یہ نظام جاری رہے گا حالانکہ ان ٹرینوں کے مسافرین کو بھی ریلوے نے راحت دی ہے۔محکمہ ریلوے کی جانب مسافروں کو سفر سے4 دن پہلے تک دستیاب سیٹوں کی بکنگ پر 50 فیصد کی رعایت دی جائیگی۔ یہ اسکیم 9 ستمبر 2016 سے راجدھانی ، شتابدی اور دورنتو میں نافذ کی گئی تھی۔ اس میں ابتدائی 10 فیصد نشستیں عام کرایہ پر دی جاتی ہیں جبکہ باقی 10 فیصد سیٹوں کیلئے 10 فیصد اضافی کرایہ وصول کیا جاتا ہے جو بڑھ کر زیادہ سے زیادہ 50 فیصد تک ہوجاتا ہے۔ اس طرح مسافر کوآخری 10 فیصد سیٹوں کیلئے ڈیڑھ گنا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اسرو نے سیٹلائٹ کو مدار میں نصب کر کے ریکارڈ قائم کردیا

شیئر: