پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب بعنوان ”یوم دفاع و شہدا“ کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت اپنی ریت کے مطابق اپنا یہ سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور وطن کی محبت کی پرورش کرنااس کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
پروگرام کا آغاز رضوان بھٹی صدر رائیٹر ونگ نے کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں وسیم سجاد نے خوبصورتی سے انجام دئے۔ میڈیا کنٹرولر عطا الہٰی نے بہترین اسلوب سے پروگرام ترتیب دیا۔ تلاوت کی سعادت معروف و خوش الحان قاری صہیب انجم، عبد الروف بھٹی اور نعت عبدالرشید نے پیش کی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے بعد ملک فیا ض فوجی نے استقبالیہ دیا۔سعید ہزاروی نے بانسری کے ذریعے ملی ترانوں سے دلوں کو گرمایا۔ ملک نوید نے جذباتی تقریر کرکے دلوں میں ولولہ بھرا۔ وسیم سجاد نے وقفے وقفے سے دلوں کو وطن کی محبت سے گرمایا۔ معروف سنگر امجد حسین نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے ملی نغمہ گا کر ماحول جذباتی کر دیا۔
یوم دفاع کے اس پروگرام کو نامور سپاہی مقبول حسین کی وفا کے نام منسوب کیا گیا۔سوالات و جوابات اور انعامات کا سلسلہ بھی پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کومنفرد کرتا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے نواب میر جعفر خان مگسی ، طارق اسماعیل ساگر اور سید زید حامد نے وطن کی محبت سے دلوں کو جذباتی انداز میں گرمایا اور محبت وطن اجاگر کی۔محسن پاکستان فخر پاکستان ڈاکٹر عبدا لقدیر نے عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ 1965 میں بھارت نے حملہ کیا اور ہم آگے بڑھ کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور ایٹمی قوت بنایا۔
صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت جعفر صمدانی ایڈووکیٹ نے مقررین کا شکر یہ ادا کیا۔
-
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبروں کے لئے یہاں کلک کریں