Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: راہگیروں میں پیسہ تقسیم کرنے والے کون تھے؟

دبئی: دبئی پولیس راہگیروں میں پیسے تقسیم کرنے والوں کو تلاش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دو افراد راہگیروں میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔ اندازہ ہوتا ہے کہ ویڈیو جمیرا پیچ کے علاقہ کی ہے۔ راہگیروں کے پوچھنے پر پیسے تقسیم کرنے والوں نے کہا کہ یہ ایک معروف اماراتی سرمایہ کار کی طرف سے تحفہ ہے۔ مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے کسی سرکاری ادارے کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں ہوئی۔

شیئر: