وزیر اعظم ہاوس کی گاڑیاں مارکیٹ قیمت سے زیادہ پر فروخت
اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم ہاوس میں نیلام کی گئی گاڑیاں مارکیٹ قیمت سے زیادہ فروخت ہوئیں ۔گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیگی ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم ہاوس میں اب تک 70گاڑیوں کی نیلامی ہو چکی ہے۔ان گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم نے کام شروع کر دیا ۔گورنر ہاوسز کو بھی عام عوام کے لئے کھول دیا گیا ۔پہلی مرتبہ عام لوگوں نے گورنر ہاوسز کو دیکھا۔انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف دینا ہے اور عوام کی بہتری کےلئے کام کر رہے ہیں ۔ عوام کو ریلیف دینا ہے۔