ابو الھول کا نیامجسمہ دریافت
قاہرہ ...مصری ماہرین آثار قدیمہ نے اسوان کے ”مندر “ (کوم امبو) میں ”ابو الھول“ کا نیا مجسمہ دریافت کرلیا۔ ابو الھول کا مجسمہ منفرد قسم کا ہوتا ہے۔ اسکا سر انسان اور جسم شیر کا ہے۔ مصری آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفی وزیری نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ابو الھول کا جو نیا مجسمہ دریافت ہوا ہے وہ بطلمی دور کا ہوگا۔ یہ کوم امبو مندر کے جنوب مشرقی حصے سے ملا ہے۔