ریاض...سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکیوں کے ترسیل زر میں 7فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساما ڈیجیٹل بینک قائم کرنے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔ علاوہ ازیں بینکوں کی نئی شاخو ںکا قیام بھی زیر غور ہے۔ انہوں نے ساما کی 54ویں رپورٹ کے اجراءکے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ 2015ئ، 2016ءاور 2017ءکے دوران ترسیل زر میں 7فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ساما کے گورنر نے توجہ دلائی کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دورن قومی پیداوار میں 1.4فیصد شرح نمو ہوئی ہے۔ سعودی معیشت عالمی مالیاتی فنڈ کی توقعات کے عین مطابق شرح نمو کا ریکارڈ حاصل کرنے کی جہت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہناہے کہ امسال سعودی عرب 1.9فیصدشرح نمو حاصل کریگا۔