Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بن کر ملازمت لینے والا پکڑا گیا

جدہ... مکہ مکرمہ اپیل کورٹ نے سعودی شہری کے گمشدہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے مقیم غیر ملکی کو 6ماہ قید اور 200کوڑوں کی سزا کی توثیق کردی۔ عکاظ اخبار کے مطابق غیر ملکی پر الزام تھا کہ اس نے ایک سعودی کے قومی شناختی کارڈکی بنیاد پر خود کو غیر ملکی ہونے کے باوجود سعودی ظاہر کرنے کا چکر چلایا او راس کارڈ کی بنیاد پر ملازمت بھی حاصل کرلی۔ الزام ثابت ہوجانے پر اسے مذکورہ سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی ایک برس سے ایک مشہور ریستوران کے نگراں کی اسامی پر کام کررہا تھا۔
 
 

شیئر: