شردھاکپور ستری کی کامیابی پر خوش
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی فلم ' ستری' کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ ستری' فلم کے 100 کروڑ کلب والی فلموں میں شامل ہونے پر شردھا نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے۔ دونوں کو ایک دوسرے پر حاوی نہیں ہونا چاہئے۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کی فلم 100 کروڑ کمانے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔شردھا نے مزید کہا کہ بالی وڈ میں کب کونسی فلم ہٹ ہوجائے، اسکے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا کام دل سے کرتی ہوں۔