ڈیم فنڈ ،اہل کراچی کا شکریہ
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے دیا مر بھاشا ڈیم فنڈ میں دل کھول عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈیم کے لئے فنڈ کی تقریب میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو کراچی کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر ڈیمز کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراءاور بڑی تعداد میں مخیر حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاءنے ڈیم فنڈ کیلئے عطیات دئیے۔