ابوظبی میں بیگم کلثوم نوازکی وفات پرتعزیتی تقریب
نمائندہ اردو نیوز۔ ابوظبی
ابوظبی میں صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری محمدصدیق نے سابق خاتون اول محترمہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پر تعزیتی تقریب کااہتمام کیاجس میں ممبربورڈچیمبرآف کامرس وانڈسٹری خان زمان سرور،الحاج چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،چوہدری محمدانور،ملک محمدشہنازماہل ،چوہدری الطاف حسین،حاجی درازخان(تمغہ امتیاز)مظہراقبال چوہدری ،خورشیداکبرچیمہ ،طارق محمودراجہ ،وقاص صدیق چوہدری ،فاروق وڑائچ ،ملک محبوب ربانی ،محمدندیم اورتوقیرعباس سمیت ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے تقریب میں شرکت کی اور محترمہ کلثوم نواز کی مغفرت اور شریف خاندان کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ۔
-
امارات میں مقیم کمیونٹی کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اس موقع پرشرکانے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز ایک شفیق ماں،فرمانبرداربیوی اور ہردلعزیزفیملی ممبرتھیں ۔انہوں نے ہمیشہ تحمل ،رواداری اوربرداشت کامظاہرہ کیا۔ وہ سیاست سے عموماً دوررہیں مگرجب پارٹی کوانکی خدمات کی ضرورت پڑی تووہ خاندان کوبچانے اور جمہوریت کی بقاکے لئے باہرنکلیں اور اپنی سیاسی بصیرت سے کارکنوں کومتحدکیا۔جمہوریت کی بقاکے لئے انکی خدمات کوسنہری حروف میں لکھاجائےگا۔