امارات: سرطان سے بچاؤ کے ٹیکے طالبات کے لئے لازمی نہیں، اختیاری
ابوظبی: اماراتی وزارت صحت نے وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ رحم کے سرطان سے بچاؤ کے ٹیکے طالبات کے لئے لازمی نہیں، اختیاری ہیں۔وزارت صحت نے طالبات کے لئے دیگر حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ 8ویں کلاس یا 13سال کی عمر کی لڑکیوں کے لئے عنق الرحم کے سرطان کے حفاظتی ٹیکے شامل کئے ہیں تاہم یہ لازمی نہیں۔اماراتی طالبات کو یہ ٹیکے مفت دیئے جائیں گے جبکہ غیر ملکی طالبات سے علامتی فیس وصول کی جائے گی جس کا تعین بعدازاں کیا جائے گا۔ رحم کے سرطان سے بچاؤ کے ٹیکوں کو دیگر حفاظتی ٹیکوں کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے اور یہ رواں تعلیمی سال سے دیئے جائیں گے۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں پڑھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں