Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کا میانمر کی فوجی قیادت پر قتل عام کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

ینگون۔۔۔میانمار سے متعلق حقائق کی تلاش سے متعلق اقوام متحدہ کے خود مختار مشن نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کے اعلی ترین فوجی کمانڈ کے ارکان کے خلاف ریاست راکین میں روہنگیا نسل کے افراد کے قتل عام کے سلسلے میں تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کی جائے۔انسانی ضمیر کو ہلا دینے والے جرائم قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سال کی اس کی تفتیش سے یہ مستند شواہد سامنے آئے ہیں کہ میانمر کی فوج نے جن جرائم کا ارتکاب کیا، وہ بین الاقوامی قانون کے تحت انتہائی سنگین جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

شیئر: