Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے امریکی درآمدات پر ٹیرف ملتوی کر دیا

نئی دہلی۔۔۔ بھارت کی حکومت نے امریکا سے درآمد کی جانے والی بعض مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کو 2 نومبر تک موخر کر دیا۔بھارت دوسری مرتبہ اپنے اس فیصلے کو موئخر کر رہا ہے جو کہ اس نے امریکا کی جانب سے سٹیل اور ایلومنیم پر درآمدی ٹیکس عائد کیئے جانے کے جواب میں کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بھارت اور امریکا میں تجارتی تفرقہ پیدا ہوا تھا جو دور کرنے کے لئے مذاکرات بھی کئے گئے تاہم جون میں امریکا کی جانب سے بھارت کو سٹیل اور ایلومنیم پر عائد نئے درآمدی ٹیرف سے مستثنی کرنے سے انکار کے بعد بھارت نے اعلان کیا کہ وہ جوابی کارروائی کے طور امریکی مصنوعات جن میں بادام،اخروٹ اور سیب شامل ہیں پر 4 اگست سے درآمدی ٹیرف عائد کر رہا ہے تاہم اس اعلان پر عمل درآمد کو 18 ستمبر تک روک دیا گیا جس کے بعد اب پھر اس پر عمل درآمد 2 نومبر تک موئخر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ امریکا سے اس معاملے پر جاری بات چیت ظاہر کی گئی ہے۔

شیئر: