Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس کمپنی کا ون پلس ٹی وی لانچ کرنے کا اعلان‎

ون پلس کمپنی کی جانب سے اسمارٹ ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ٹی وی میں پریمیم ڈیزائن اور بہترین کوالٹی امیج فنکشن دیا جائے گا۔ ٹی وی کا نام ون پلس ٹی وی ہوگا۔ یہ کمپنی کا پہلا اسمارٹ ٹی وی ہوگا اور اس میں ہوم آٹومیشن فیچر شامل ہوں گے۔ ممکنہ طور پر یہ اینڈرائڈ ٹی وی ہوگا اور اس میں موجود گوگل اسسٹنٹ گھر کے تمام ڈیوائسز کے ساتھ کام کرے گا۔ ٹی وی کی لانچنگ و قیمت سے متعلق کمپنی نے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ ممکن ہے کہ ٹی وی کو 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ ون پلس کمپنی آئندہ ماہ ون پلس 6 ٹی سمارٹ فون متعارف کرائے گی۔
 

شیئر: