دبئی:4پاکستانی بہنیں ایشین پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شریک
دبئی: ایشین پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی 4 بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان کی 13 رکنی ٹیم لاہور سے دبئی پہنچے گی۔ 24 ستمبر تک شیڈول ایشین بینچ پریس پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 9 خواتین پاور لفٹر پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ ان میں چار بہنیں ویرونیکا سہیل، سیبل سہیل، ٹوئنکل سہیل اور مریم سہیل شامل ہیں۔ربیعہ شہزاد، شنیہا غفور، نادیہ مقصود، رابعہ رزاق اور نزہت جبیں بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ویرونیکا سہیل اور مریم سہیل کی یہ پہلی چیمپیئن شپ ہے۔ ان کی بہن سیبل سہیل اس سے پہلے اوشیانا پیسفک سنگاپور میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں جبکہ ٹوئنکل سہیل کے پاس 2گولڈ میڈل ہیں جو انہوں نے 2015 ءکی ایشین بنچ پریس چیمپیئن شپ اور گزشتہ برس سنگاپور میں منعقدہ اوشیانا پیسفک مقابلے میں اپنے نام کئے ہیں۔ چار بہنوں کا ایک ساتھ کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا یہ پہلا موقع ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں