Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلبورن: پاکستانی مریم نسیم نے پاور لفٹنگ میں عالمی اعزاز جیت لیا

سڈنی : پشاور کی خاتون کھلاڑی نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ موقع اور حوصلہ افزائی ملے تو خیبر پختونخوا کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم اس کی زندہ مثال ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ مریم نسیم کا کہنا ہے کہ پاور لفٹنگ کا کھیل پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ نہ صرف اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں بلکہ وطن عزیز میں اس کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کھیل میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والی پشاور کی بیٹی مریم نسیم کو امید ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا پرچم بلند کریں گی۔

شیئر: